| | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستانی اسکواڈ پرتھ پہنچ گیا،بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے گروپ بی کے میچ میں بنگلہ دیش اورنیدرلینڈز میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔ڈچ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا ہے۔بنگلہ دیشی اننگ شروع ہوگئی ہے۔

گروپ 2 میں یہ دوسرا میچ ہے،کل پہلا میچ پاکستان اور بھارت کھیلے تھے۔اسی گروپ کا تیسرا میچ آج دوپہر ایک بجے جنوبی افریقا اور زمبابوے کھیلیں گے۔یہ میچز اپنی جوگہ یوں اہم ہونگے کہ اس کے نتائج سے پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست کے اثرات واضح ہونا شروع ہونگے۔

بابر اعظم کی کپتانی مقدس گائے بنادی گئی،حفیظ کے ساتھ مزید2 کپتان بھی برہم

ادھر پاکستانی اسکواڈ اپنے اگلے میچ کے لئے میلبرن سے پرتھ پہنچ گیا ہے۔ٹیم کل 25 اکتوبر کو ٹریننگ کرے گی۔اس کا  اگلا میچ 27 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت سے شکست کا چرچا ہے،اسے میڈیا مختلف انداز میں لے رہا ہے۔بھارت میں جشن ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ دنیا میں اس پر زیادہ متنازعہ بات نہیں ہورہی ہے۔

نوبال،فری ہٹ پر رنز،آئی سی سی کا ثقلین اور ہیڈن کو جواب موصول،حقائق ساتھ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *