| | | | |

شکست کے ساتھ جرمانہ ،بھارتی ریفری نے 2 پوائنٹس بھی کاٹ لئے

 

دبئی،پرتھ،کرک اگین رپورٹ

شکست کے ساتھ جرمانہ ،بھارتی ریفری نے 2 پوائنٹس بھی کاٹ لئے

پاکستان کے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) اسٹینڈنگ میں دو پوائنٹس کٹ گئے ہیں۔ وقت کے الاؤنسز کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ہدف سے دو اوورز کم ہونے کا جرمانہ ہوا ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنز سے شکست کے بعد وہ سٹینڈنگ میں نمبر 2 پر آ گیا تھا اور پنالٹی کے بعد، ان کے پوائنٹس کا تناسب 66.67 سے کم ہو کر 61.11 ہو گیا ۔

پاکستان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا، پابندی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے لگائی۔ ٹیسٹ کے امپائرز جوئل ولسن، رچرڈ ایلنگ ورتھ، مائیکل گف اور چوتھے امپائر ڈونووین کوچ نے یہ الزام عائد کیا۔ پاکستان کے کپتان شان مسعود نے جرم قبول کر لیا، اس لیے کوئی باقاعدہ سماعت نہیں ہوئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *