| | | |

ایشز اور انگلش کیمپ کو زوردار جھٹکا،ہیڈکوچ 10 روز کے لئے قید،سڈنی ٹیسٹ سے باہر

میلبورن ،کرک اگین اسپیشل رپورٹ

Image ,file Photo

ایشز سیریز کو بڑا جھٹکا،انگلش کیمپ کو خوفناک دھکا۔ایک اور کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا،ہیڈ کوچ ہی اگلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔دورہ آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کیمپ کا یہ اوور آل 7 واں کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔اس بار ان کی فیملی ممبر کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔رولز کے مطابق سلور ووڈ کو بھی فیملی ممبر کی طرح 10 روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔

بیٹنگ کوچ گراہم تھارپ کو ہیڈ کوچ کی عارضی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔آسٹریلیا میں انگلش ٹیم 3 میچز کھیل چکی ہے۔5 میچزکی سیریز پہلے ہی ہاری ہوئی ہے،سڈنی میں نئے سال کے آغاز میں چوتھا ٹیسٹ میچ شیڈول ہے۔سڈنی ٹیسٹ 5 جنوری سے شروع ہونا ہے۔

انگلش کیمپ کا چوتھا اہم ترین کووڈ ٹیسٹ جمعرات کو ہوگا،دونوں ٹیمیں جمعہ کو چارٹرڈ فلائٹ سے ملیبورن سے سڈنی کے لئے روانہ ہونگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *