| | | | | | |

پی ایس ایل 9 پلے آف،سنسنی خیز ڈرامہ اور جنگ کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا،کراچی کیلئے فکر

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 پلے آف،سنسنی خیز ڈرامہ اور جنگ کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا،کراچی کیلئے فکر۔پی ایس ایل 9 میں راولپبنڈی میں ہائی سکورنگ شو۔ملتان سلطانز کے 228 رنز،جوابی بیٹنگ میں یونائیٹڈ کا بھی لاٹھی چارج۔اب کراچی اپنی جیت اور کوئٹہ کی شکست کا انتظار کرے گا۔

پی ایس ایل پلے آف کی جنگ لڑتی اسلام آباد یونائیٹڈ کے جذبے اور ہمت اس لئےئ بھی قابل داد رہی کہ 229 رنزکا بڑا ہدف تھا  اور شروع میں 4 پر 2 وکٹیں ایلکس ہیلز صفر اور آغا سلمان گرگئی تھیں،یہاں سے کپتان شاداب خان نے کولن منرو کا ساتھ دیا جو ایک موقع پر 6 بالز پر سنگل کرسکے تھے،پھر انہیں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی،اس کے بعد ایسے کھڑے ہوئے کہ اپنی ٹیم کو اوپر کردیا،پچ کے چاروں جانب چھکے تھے۔شاداب خان بھی پر حرکت میں آگئے۔دونوں نے دس سے کم اوورز میں 141 رنزکی دھواں دھار شراکت بنائی۔سلطانز کی ٹیم پریشانی میں تھی کہ  عباس آفریدی نے 54 رنزبنانے والے شاداب خان کو ڈیوڈ ویلی کے ہاتھوں کیچ کروادیا،شاداب  نے31 بالز کھیلیں۔2 چھکے اور 6 چوکے تھے۔اعظم خان عباس آفریدی کے ہاتھوں صفر پر بولڈ ہوئے تو سنسنی پھیل گئی لیکن اصل کامیابی157 کے ٹوٹل  پر اس وقت ملی،جب 40 بالز پر 210 کے سٹرائیک ریٹ سے 84 رنزبنانے والے مردمیدان کولن منرو وکٹ کیپر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ ہوئے،بائولر کرس جارڈن تھے،یہ  امپائر ریویو پر آئوٹ تھا۔

اسلام آباد نے پھر بھی ہمت نہیں ہاری،اگر چہ حیدر علی 19 کرگئے لیکن  فہیم اشرف اور عماد وسیم موجود تھے۔آخری 2 اوورز میں 26 اور آخری اوور میں 13 رنزدرکار تھے۔پہلی بال پر صفر،دوسری پر چوکا اور تیسری پرفہیم اشرف 23 رنزبناکر عباس کا  شکار بن گئے۔اب 3 بالز پر 8 رنز تھے۔2 بالز پر 7 رنز تھے کہ  عماد وسیم نے چھکا لگادیا،سکور لیول تھا،ایک بال  پر سنگل۔عماد نے چوکا لگادیا اور اسلام آباد بیس اوورز میں 7 وکٹ پر 232 رنزبناکر 3 وکٹ سے جیت گیا،پلے آف میں داخل ہوا۔عماد 30 پر ناقابل شکست ےھے۔

محمد علی نے 44، رنز دے کر 2 وکٹیں لیں،آخری اوور کروانے والے عباس آفریدی نے40 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے عثمان خان کی پی ایس ایل میں مسلسل دوسری،اوور آل تیسری سنچری کی وجہ سے 4 وکٹ پر 228 رنزبنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *