| | | | | | |

پی ایس ایل 9،اسلام آباد کی جوابی بیٹنگ میں کئی رنگ،منروشو،زخمی،ناقابل یقین کیچ

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9،اسلام آباد کی جوابی بیٹنگ میں کئی رنگ،منروشو،زخمی،ناقابل یقین کیچ۔محمد علی کے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے کا جشن  کولن منرو کو نہیں بھایا،اس سے اگلے اوور میں انہوں نے محمد علی کو مسلسل 2 چوکے اور چھکا لگایا۔یہی نہیں اس کے بعد انہوں نے ڈیوڈ ویلی کی بھی طبعیت صاف کی۔کولن منرو کو ہیبسٹرنگ انجری ہوئی،خاصی تکلیف میں پچ پر گرے ہوئے تھے۔رمیز راجہ نے اس پر شاندار تبصرہ کیا ہے کہ لگتا ہے کہ کولن منرو بیمار ہونے سے چارج ہوا کرتے ہیں۔

پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم ملتان کی جانب سے دیئے گئے ۔مڈ آن پر فیلڈ کرتے ڈیوڈ ویلی کو چٹ لگی،اس سے اگلے اوور میں کرس جارڈن اپنی ہی بال پر بال شاٹ روکنے کی کوشش میں چوٹ لگوابیٹھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 پر 2 وکٹ کھونے کے بعد کولن منرو اور شاداب خان کی شراکت سے بیک کیا ہے  اور26 بالز پر 61 رنزکی شراکت کے ساتھ 6 اوورز میں اسکور 65 کردیا۔کولن منرو 200 سٹرایئک ریٹ سے بیٹنگ کی۔اننگ کا 100 اسکور 8 اوورز میں مکمل ہوا۔

اس سے قب؛ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف4 وکٹ پر 228 رنزبنائے۔عثمان خان نے ایک اور سنچری جڑی،انہوں نے 50 بالز پر 100 رنزبنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *