| | | | | |

پارٹنرشپ کے دوران فخر بولتا نہیں،بابر چپ ہوتا نہیں،امام الحق کے دلچسپ انکشافات

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تیسرے ایک روزہ میچ کی جیت کے بعد پریس  کانفرنس میں امام الحق نے فخرزمان اور بابر اعظم کے حوالہ سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ان سے سوال ہوا کہ فخرکے ساتھ پارٹنر شپ کرنے کا موقع ملتا ہے اور بابر اعظم کے ساتھ بجی۔آج بابر کے ساتھ کچھ لمبی شراکت تھی تو دونوں میں کیا فرق ہے۔

بابر کے ساتھ 9 ویں بار ہنڈرڈ شراکت بنانے والے امام الحق نے برجستہ جواب دیا ہے کہ دونوں مختلف ہیں۔فخر زمان بولتا نہیں اور بابرا عظم چپ نہیں کرتا۔بڑا مختلف کمبی نیشن ہے،اس لئے بھی کہ بابر مجھے جانتا ہے اور میں اس کے ساتھ زیادہ کھیلا ہوں۔وہ جانتا ہوتا ہےکہ میں اس وقت کیا سوچ رہا ہوں۔بہت اچھا ہوتا ہے کہ کسی بھی پلیئر کو آپ رن دیتے ہیں۔میرا خیال ہے کہ ہم ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔ملک کے لئے 6 یا 7 سال سے لگے ہیں۔بابر اعظم کو آئیڈیا ہوجاتا ہے اور وہ شور مچانا شروع کردیتا ہے کہ ایسے نہیں تو ویسے۔دونوں کے ساتھ کھیلنے کاتجربہ ہے لیکن مزا دونوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

پاکستان کی مسلسل تیسری فتح،12 برس بعد ون ڈے سیریز آخر جیت لی

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ  امام کہتے ہیں کہ بابر اعظم نے مجھے سمجھایا کہ امام یہ 300 یا 330 والاوکٹ نہیں ہے بلکہ بھاگ کرا سکور کرنے پڑیں گے۔یہ ایک کیمسٹری ٹائپ ہے،یہ علم کی وجہ سے ہے۔ساتھ کھیلنے کی وجہ سے ہے۔

ایک سوال کے جواب میں لیفٹ ہیند اوپنر کہتے ہیں کہ ہر پریشر میں کھیلنا پڑتا ہے۔سارے ٹیلنٹڈ ہیں،مقابلہ پڑتا ہے،اسکا فائدہ ہوتا ہے،خوف نہیں۔ٹیم کیلئے اچھا ہوتا ہے۔ون ڈے کرکٹ فاسٹ ہوگئی ہے۔اب سپیشل رول والا معاملہ نہیں ہے۔ہم پنڈی والے موڈ میں تھے لیکن آج کا پچ مختلف تھا۔

ایک سوال کے جواب میں امام کہتے ہیں کہ 90 کے دائرے میں جو بھی آئوٹ ہوتا ہے،دکھ ہوتا ہے۔پاکستان کیلئے اچھا ہوتا ہے۔ہماری فیلڈنگ اچھی ہے،۔گرمی میں محنت کررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *