| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان بنگلہ دیش کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے،اس نے سپر 12 گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش کو  5 وکٹ سے شکست دے دی۔گروپ کی پوزیشن کا فیصلہ بھارت زمبابوے میچ کے بعد ہوگا۔

پاکستان نے 128 رنزکا ہدف  11 گیندیں قبل 5 وکٹ پر پورا کیا۔محمد رضوان نے 32 اور بابرا عظم نے 25 رنزبنائے۔محمد حارث  31 پر  آئوٹ ہوئے۔

اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم، 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 127 رنزبناسکی تھی۔شاہین آفریدی نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

متنازعہ آئوٹ،نئی بحث شروع،قسمت بھی خراب،رضوان کا کیچ ڈراپ

گروپ 1 میں پاکستان نے 5 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنی مہم تمام کی ہے لیکن بھارت کا زمبابوے سے میچ ابھی باقی ہے۔جنوبی افریقا ،زمبابوے،بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز باہر ہوگئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *