| | | | | | |

متنازعہ آئوٹ،نئی بحث شروع،قسمت بھی خراب،رضوان کا کیچ ڈراپ

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ امپائرنگ کے اعتبار سے ایک بڑا موضوع بن گیا ہے۔بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن اس کا شکار ہوئے ہیں،بنگلہ دیش میں اس حوالہ سے شدید رد عمل ہے۔اس سے قبل بھارت کے خلاف ان  کے میچ میں بھی امپائرنگ پر سوالات اٹھے تھے۔

شاداب خان کی بال پر امپائر نے بنگلہ دیشی کپتان کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا،اس پر شکیب الحسن نے ریویو لیا،فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا تھا کہ گیند نے پہلے بیٹ  کو ٹچ کیا ہے اس کے بعد پیڈز پر لگی لیکن امپائر نے بال کی بجائے بیٹ کا پچ پر لگنا طے کرلیا۔آئوٹ قرار دینے پرشکیب مایوسی کے عالم میں پویلین لوٹے۔

ادھر یہ بڑی وکٹ تھی،اسکے بعد مڈل آرڈر کی کمر ٹوٹ گئی۔بنگلہ دیشی ٹیم 8 وکٹ پر 127 رنزہی بناسکی تھی۔

ناقص فیلڈنگ،پاکستانی فیلڈرز سےکیوں کیچز ڈراپ،فالتو رنز بھی نکل رہے

رہی سہی کسر بنگلہ دیش نے خود نکال دی،جب اس کے وکٹ کیپر نے ابتدائی اوور میں محمد رضوان کا آسان کیچ ڈراپ کردیا۔وکٹ کیپر کی جانب سے ہونے والی مہربانی پر وکٹ کیپر محفوظ رہے۔ایسالگتا تھا کہ جیسے قسمت بھی بنگلہ دیش سے روٹھی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *