| | | |

درد سے کراہتے رحمان اللہ گرباز کو دیکھے بغیر شاہین پویلین روانہ،ناراضگی واضح

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

درد سے کراہتے رحمان اللہ گرباز کو دیکھے بغیر شاہین پویلین روانہ،ناراضگی واضح۔کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں انٹرنیشنل میڈیا نے اسے بخوبی ہائی لائٹ کیا ہے۔افغانستان اور پاکستان کے درمیان تیسرے ون ڈے کے دوران شاہین شاہ آفریدی زخمی رحم اللہ گرباز پر ایک نظر ڈالے بغیر ہی پویلین چلے گئے۔شاہین نے فرید احمد کو ڈیپ مڈ وکٹ پر کھیلا، اور  سلمان کے ساتھ دو رنز بنائے۔ یہاں تک کہ انہوں نے تیسرے رن پر بھی غور کیا کیونکہ گیند وکٹ کیپر رحمن اللہ گرباز کے سر کے اوپر سے گزرگئی تھی۔

گرباز، اس دوران ہوا میں چھلانگ لگا چکےتھے اور شاید انہوں  نے اپنی دائیں ٹانگ کو بہت زیادہ اٹھایا تھا۔  پٹھوں کے کھچائو سے زمین پر بیٹھ گئے۔،وہ واضح طور پر کچھ درد میں مبتلا تھے لیکن غیر متزلزل شاہین نے گرباز سے گزرتے ہوئے پویلین کی طرف مارچ کیا۔پاکستان 50 اوورز کھیل کر 8 وکٹ پر 268 اسکور پر اننگ مکمل کرچکا تھا۔

پاکستان نے بعد میں یہ میچ 59رنز سے جیتا۔سیریز 0-3 سے نام کی۔ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن بحال کی ہے۔

بدتمیزی کا تمیزدار سبق،پاکستان کا افغانستان کو کلین سوئپ،ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *