| | | |

بدتمیزی کا تمیزدار سبق،پاکستان کا افغانستان کو کلین سوئپ،ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

بدتمیزی کا تمیزدار سبق،پاکستان کا افغانستان کو کلین سوئپ،ون ڈے کرکٹ کی نمبر ون پوزیشن۔افغانیوں کی بدتمیزی کا تگڑاجواب،پاکستان کا کلین سوئپ،ون ڈے کرکٹ میں نمبرون۔پاکستان ورلڈکپ سے 40 روز قبل دنیائے کرکٹ کا نمبر ون ملک بن گیا۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔یوں ایشیا کپ 2023 سے قبل پاکستان ون ڈے فارمیٹ میں نمبر ون ٹیم کے طور پر ایکشن میں ہوگا۔اسے یہ اعزاز آج ہفتہ 26 اگست 2023 کو اس وقت حاصل ہوا،جب اس نے افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا آخری میچ بھی جیت لیا۔یوں افغانستان کلین سوئپ ہوگیا۔پاکستان نے آخری  میچ 59 رنز سے جیت کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے آخری میچ میں افغانستان ٹیم 269 رنزکے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور دونوں وہ اوپنرز جنہوں نے گزشتہ میچ میں 227 رنزکی اوپننگ پارٹنرشپ بنائی تھی۔وہ 30 کے مجوعہ پر پویلین لوٹ گئے۔ابراہیم زردان صفر اور رحمان اللہ گرباز 5 کے مہمان بنے۔شاداب خان نے اس کے تھوڑی دیر بعد اوپر تلے 2 وکٹیں لے کرکمر توڑی۔افغانستان نے60 سے 62 رنزکے درمیان 3 وکٹیں کھودیں۔97 تک جاتے اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔کپتان حشمت اللہ شاہدی 13 اور ریاض حسن 34 جب کہ  گلبدین نائب صفر،تجربہ کار محمد نبی 3 کرکے چلتے بنے۔راشد خان بھی 13 سے اوپر نہیں گئے۔

کرکٹ فینزکو حیرت کا جھٹکا،دل جلے تبصرے،ریویو پر الٹراایج کیوں غائب،اصل کہانی

شاہد اللہ اورمجیب الرحمان نے 8 ویں وکٹ پر اچھی مزاحمت کی۔دونوں نے پاکستانی بائولرز کی ٹھکائی بھی کی۔ایک ایک اوور میں 16 ،16 اسکور بٹورے۔پاکستان کو 8 ویں وکٹ 154 کے اسکور پرشاداب خان نے ہی لے کردی۔انہوں نےشاہد اللہ کو37 کےانفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔اس طرح 57 رنزکی شراکت تمام ہوئی۔مجیب الرحمان کی مزاحمت تو ففٹی میں بدل گئی۔انہوں نے26 بالز پر 50 اسکور بنائے۔اس میں  5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔مجیب الرحمان آخرکار 64 رنزبناکر ہٹ وکٹ ہوگئے،بائولرشاہین شاہ آفریدی تھے۔37 بالیں کھیلیں۔5 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔افغانستان کی 9 ویں وکٹ 199 پر گری۔پوری ٹیم صرف 8 بالیں قبل 209 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔

شاہین شاہ نے 31 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں ۔شاداب خان نے 10 اوورز میں 42 رنزدے کر 3 قیمتی وکٹیں لیں۔

بابر اور رضوان کی 28 اوورز بیٹنگ،پاکستان کے 268رنز،نمبرون پوزیشن پر نظر

اس سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 268 اسکوربنائے۔محمد رضوان 67 اور بابر اعظم 60 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورربنے۔آغا سلمان نے ناقابل شکست 38 رنزبنائے۔فخرزمان 27 اور امام الحق 13 کرسکے۔محمد نواز بھی 30 رنزبنائے۔واپسی کرنے والے سعود شکیل 9 اور شاداب خان 3 کرسکے۔افغانستان کی جانب سےگلبدین نائب اور فرید احمد نے 2،2 وکٹیں لیں۔

اس میچ تک افغان کھلاڑیوں کی بدتمنیزی کے چرچے نمایاں ہوگئے تھے۔دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو گالیاں دینے کی نیوزعالمی کرکٹ میں معتبر بن گئی تھی۔کرک اگین 48 گھنٹے قبل گالم گلوچ کی نیوز دے چکا تھا۔

افغان پیسرکی بابراعظم،امام کو گالیاں،ریفری کو شکایت،احتجاج،کرک اگین نیوزکی تصدیق

Image source : Getty Images,cricanfo

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *