| | | |

بابر اور رضوان کی 28 اوورز بیٹنگ،پاکستان کے 268رنز،نمبرون پوزیشن پر نظر

 

 

کولمبو ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان ٹیم میں ہونے والی 4 تبدیلیوں کے بعد افغانستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ گرین کیپس نے 268رنز بنائے۔افغان ٹیم کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف دیا ہے۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی۔اوپنرز امام الحق 13 اور فخر زمان 27 رنز بناکر گئے تو مجموعہ 52 تھا ۔13 اوورز بھی مکمل نہ ہوئے تھے۔اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ پر 37 ویں اوور تک وقت گزارا۔

دونوں نے 23 سے زائد اوورز میں صرف 110 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔بابر اعظم 60 رنز کیلئے 86 بالز کھیل گئے۔4 چوکے اور ایک چھکا تھا۔کیریئر کا دوسرا میچ کھیلنے والے سعود شکیل 9 اور شاداب خان 3 رنز بناکر گئے۔محمد رضوان 79 بالز پر 67 کرگئے۔6 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔بابر اور رضوان نے 165 بالیں قریب 28 اوورز کھیلے اور 127 رنز بنائے۔

افغان پیسرکی بابراعظم،امام کو گالیاں،ریفری کو شکایت،احتجاج،کرک اگین نیوزکی تصدیق

آغا سلمان اور محمد نواز نے آخر میں اوورز بلے بازی کی اور پاکستان کو 8 وکٹ پر268 اسکور تک پہنچادیا۔

محمد نواز 30 رنز بناسکے
فہیم اشرف نے 2 بنائے۔سلمان علی آغا 38 پر ناقابل شکست آئے۔
گلبدین نائب نے 2 وکٹیں لیں فرید احمد نے بھی 2 وکٹیں لیں۔

اس میچ پر پاکستان کے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کا دارومدار ہے۔فتح سے پوزیشن کنفرم ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *