| | |

بابر اعظم سے پہلی بار آسٹریلینز پریشان،شان مسعوداہم موقع پر آئوٹ،چائے تک میچ دلچسپ

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم سے پہلی بار آسٹریلینز پریشان،شان مسعوداہم موقع پر آئوٹ،چائے تک میچ دلچسپ ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے  آسٹریلینز کی نیندیں اڑادی ہیں۔ایم سی جی کے باکسنگ ڈتے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز پاکستانی ٹیم 317 رنزکے تعاقب میں ہے اور جس وقت شان مسعود ہاف سنچری بناچکے تھے۔اس وقت بابر اعظم ان کے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے اور پاکستان کا اسکور 100 سے اوپر چلاگیا تھا۔تو آسٹریلینز کپتان اور فیلڈرز اپ سیٹ ہوگئے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ،4 ٹیموں میں سے ایک کے کپتان کو نئے سال کے ٹیسٹ سے باہر کرگیا

یہ الگ بات ہے کہ ایک با پھر کپتان شان مسعود سیٹ ہونے اور ففٹی پلس اسکور کرکے باہر جاتی بال کو چھیڑنے کی پاداش میں کیچ دے گئے۔انہوں نے71 بالز پر 60 رنزکی اننگ کھیلی۔بابر اعظم کے ساتھ تیسری وکٹ پر61 رنزکی شراکت بنائی۔اوپنر عبداللہ شفیق پھر ناکام ہوئے اور 4 رنز کرکے مچل سٹارک کا شکار بنے۔پاکستان کا اسکور جب 49 ہوا تو 38 بالز پر 12 کرنے والے امام الحق  کو کمنز نے ایل بی کیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،بھارت پہلے سے 5 ویں نمبر پرآگیا،پاکستان کی موجودہ و اگلی پوزیشن

شان مسعود کے ساتھ بابر اعظم پہلی بار اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے تھے۔شان مسعود کی وکٹ بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہے۔

اس سے قبل میلبرن کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی چوتھی صبح آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ 187 رنز6 وکٹ سے شروع کی اور ٹیم کا اسکور کو 262 تک لےجانا بڑا کارنامہ تھا۔وکٹ کیپر الیکس کیری 53 کی اچھی اننگ کھیل گئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 76 رنزدے کر 4 جب کہ میر حمزہ نے صرف 32 رنز دے کر 4،4 وکٹیں لیں،2 کھلاڑی عامر جمال نے آئوٹ کئے۔

آسٹریلیا کو مجوعی طور پر 316 رنزکی سبقت حاصل ہوئی۔یوں پاکستان نے 317 رنزکے ہدف کو چیلنج جان کر قبول کیا ہے۔پاکستان کو جیت کیلئے مزید 188 رنز در کار ہیں۔7 وکٹیں باقی ہیں۔چائے کے وقفہ پر اس نے33 اوورز میں 3 وکٹ پر 129 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *