| |

معمولی ڈرامہ،تیزی کے بعد افغانستان فیصلہ کن میچ جیت گیا،سیریز بھی نام

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

Image source: ABC

معمولی ڈرامہ،تیزی کے بعد افغانستان فیصلہ کن میچ جیت گیا،سیریز بھی نام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ متحدہ عرب امارات کیخلاف افغانستان نے ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز جیت لی ہے۔شارجہ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں یواے اے نے کچھ جھٹکے دیئے لیکن کم اسکور کے سبب افغانستان کو مشکل پیش نہ آئی اور4 وکٹ کی جت نام کرکے سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔

میزبان ٹیم پہلے کھیل کر 9 وکٹ پر 126 رنزہی بناسکی۔گزشتہ میچ میں ففٹی کرنے والے محمد وسیم 27 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر بنے،نوین الحق نے  بیس رنز دیکر 4 اور قیس احمد نے 24 رنزدےکر 3 وکٹیں لیں۔

  جواب میں افغانستان ٹیم اطمینان نے 85 رنز بناچکی تھی اور صرف 2 کھلاڑی ہی آئوٹ تھے لیکن یو اے ای نے18 رنزکے اندر 4 وکٹیں لیکر اس کی پوزیشن 103رنز 6 وکٹ کردی،یہاں کچھ امیدیں ہوئیں18 بالز پر درکار رنز 24 اور پھر 12 بالز پر 13 رنز رہ گئے۔حضرۃ اللہ زازائی نے36 رنزبنائے۔افغانستان نے ہدف9 بالیں قبل 6 وکٹ پر پورا کیا ہے۔نجیب اللہ زردان نے 28 رنزبنائے اور ناقابل شکست رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *