| | | | | | |

عابد علی کے لئے وقار یونس کا بڑا خطاب،کیویز کے بچوں کی ٹیم میں بڑے اسٹارز،اہم خبریں

کراچی،ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بائولنگ کوچ وقار یونس نے بیمار ہونے والے عابد علی کو بڑا خطاب دے ڈالا۔سوشل میڈیا کی توئٹر ویب پر ماضی کے فاسٹ بائولر نے لکھا ہے کہ ہم آپ کو لیجنڈری ہی مخاطب کریں گے۔ایسا کہنے کی وجہ بھی موجود ہے۔آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔آپ بہت جلد صحت یاب ہوجائو گے۔

عابد علی کی ہسپتال سے تازہ ترین ویڈیو,اہم اعلان

عابد علی اس وقت کراچی کے ہسپتال میں ہیں۔دل کی تکلیف کے باعث ان کی اینیو پلاسٹی ہوچکی ہے۔مزید چیک اپ آج ہوگا۔

ادھر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل 2 روزہ پریکٹس میچ کے لئے نیوزی لینڈ الیون کا اعلان کردیا ہے۔زخمی ہونے والے اوپنر ڈیون کونوے بھی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔وہ نومبر سے کرکٹ سے باہر تھے،یہ سلیکشن واضح کرتی ہے کہ وہ فٹ ہوگئے ہیں اور یکم جنوری کا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔پیسر نیل ویگنار کو بھی نئے پلیئرز کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔2 روزہ پریکٹس میچ 28 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے لئے حال ہی میں کامیاب ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے شاہ نواز دھانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہورہی ہے۔پیسر نے لکھا ہے کہ وہ اسی طرح بہت محنت کرتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رائٹ ہینڈ میڈیم پیسر فزیو کے ساتھ بہترین ٹریننگ کررہے ہیں۔

ادھر پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرز کے حوالہ سے مسلسل 2 دن بھاری رہے۔ایک روز قبل یاسر شاہ کے خلاف جنسی ہراسگی کیس نے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کی۔لیگ اسپنر تاحال پردے میں ہیں،ان کے ساتھ نامزد ملزم ان کے دوست کا بھی کوئی علم نہیں ہے۔گزشتہ روز عابد علی کی بیماری دنیا بھر کے اسپورٹس حلقوں کی ہیڈلائنز بنیں۔اس حوالہ سے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے حوالہ سے مسلسل 2 روز بھاری گزرے ہیں۔

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کا آغاز کل 23 دسمبر سے ہورہا ہے۔عرب امارات میں شیڈول ایونٹ  میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *