| | | | | | |

محمد وسیم کا رن آئوٹ کیوں نہیں مانا گیا،پاکستان کو محض 128 رنز درکار

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی راہ میں صرف128 رنز حائل،ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 127 رنز تک محدود کرکے امیدیں مزید روشن کرلی ہیں۔

ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیشی ٹیم پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے مواقع ملنے کے باوجود نہ چلی اور 20 اوورز میں صرف 127  رنزبناسکی،اس کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔اوپنر نجم الحسن 54 رنزبناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بالز کیں اور صرف 22 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔شاداب خان نے 2 کھلاڑی آئوٹ کئے۔

یوں پاکستان کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جانے کے لئے صرف 128 رنزکی ضرورت ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان ٹاس ہارگیا،حوصلے بلند،وسیم اکرم ششدر،رد عمل

ادھر محمد وسیم جونیئر نے ایک موقع پر رن آئوٹ کا موقع گنوادیا۔انہوں نے ہاتھ مارکر بیلز گرادیں،پھر دیکھتے رہے کہ اب کیا ہوا۔ٹی وی کیمرے نے پکڑلیا اور یوں وہ ناٹ آئوٹ قرار پائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *