| | | | |

بابر اعظم کی 101 ویں میچ میں 101 رنز،ناقابل شکست سنچری

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کے 101 ویں میچ میں 101 رنز،ناقابل شکست سنچری۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری،کیویز کو بیک فٹ پر دھکیل دیا،آخری  اوورز میں ففٹی پلس اسکور کئے۔یوں ان کی اننگ 58 بالز پر 101 رن ناقابل شکست رہی۔3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔کیریئر کی تیسری ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری تھی۔

پاکستانی کپتان نے 101 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 101 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

لندن میں محمد عباس کی پھر 6 وکٹیں،لاہور میں پاکستانی بیٹنگ

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف  20 اوورز میں4 وکٹ پر 192 اسکور کئے۔اس سے قبل10 اوورز 4 بالز پر محمد رضوان اور بابر نے 99 رنزکی اوپننگ شراکت بنائی لیکن محمد رضوان کے34 بالز پر 50 کرکے جاتے ہی لائن لگی اور گزشتہ میچ کے ہیروز فخرزمان اور صائم ایوب صفر پر گئے۔عماد وسیم بھی 2 کرسکے۔پاکستان نے 6 رنزمیں 4 وکٹیں گنوادیں لیکن پھر افتخار احمد آگئے۔بابر کے ساتھ 5 ویں وکٹ پر87 رنزکی ناقابل شکست شراکت بنائی۔افتخار 33 پر ناٹ آئوٹ آئے۔۔

میٹ ہنری نے 29 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *