| | | | | |

لندن میں محمد عباس کی پھر 6 وکٹیں،لاہور میں پاکستانی بیٹنگ

لاہور،لندن:کرک اگین رپورٹ

لندن میں محمد عباس کی پھر 6 وکٹیں،لاہور میں پاکستانی بیٹنگ۔پاکستانی ٹیم ایک بار پھر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرے گی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت لیاہے اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ کیویز نے اپنے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کردی ہیں۔

ادھر انگلش کائونٹی کے ایک میچ میں پاکستانی پیسر محمد عباس مسلسل چمک رہے ہیں۔دوسرے میچ میں بھی تباہ کن گیند بازی کا سلسلہ جاری ہے۔اوول میں سرے کے خلاف پہلی باری میں صرف 64 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں،یوں سرے ٹیم ہمپشائر کی پہلی اننگ 257 رنزکے جواب میں بڑی لیڈ نہ لے سکی اور 270 پر ڈھیر ہوگئی ہے۔ہمپشائر نے دوسری اننگ میں 4 وکٹ پر 114 اسکور بنالئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *