| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ میں آج بھی 2 میچز،بارش کا خطرہ،کوچ کی وجہ سے کپتان ریٹائر

کرک اگین کرکٹ رائونڈاپ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں آج 24 اکتوبر کو 2 میچز شیڈول ہیں۔یہ بھی گروپ 2 کے ہونگے،جہاں پہلا میچ صبح 9 بجے شروع ہوگا۔بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز مقابل ہونگے،یہ میچ نیدرلینڈز کے لئے کسی پریشانی کا سبب نہیں ہوگا،البتہ بنگلہ دیش کے لئے ضروبنے گا۔اپنے سے کمزور ٹیم کے خلاف ہر حال میں جیتنے کی کوشش کہیں اسے  پزل ہی نہ کردے۔ہوبارٹ میں بارش کی پیش گوئی ہے۔

گروپ 2 کا ہی ایک  میچ جنوبی افریقا اور زمبابوے کھیلیں گے۔یہاں بظاہر کوئی مقابلہ نہیں ہے لیکن چونکہ ٹی 20 کا  فارمیٹ ہے اور پھر بارش کی پیش گوئی ہے،اس لئے سنبھل کر ہی ایکشن میں آنا ہوگا۔یہ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

نوبال،فری ہٹ پر رنز،آئی سی سی کا ثقلین اور ہیڈن کو جواب موصول،حقائق ساتھ

جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی  نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ ان کے اپنے ہیڈکوچ تھے۔مارک بائوچر جو سابق کرکٹر بھی رہے ہیں،وہ میرے ساتھ ہیڈکوچ تھے۔انہوں نے اتنا مشکل کردیا کہ میں اپنا کیریئر جاری نہیں رکھ سکا،اس لئے میں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے میں عافیت جانی،اس بیان سے جنوبی افریقا میں نئی بحث چھڑگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *