| | | | | |

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے 7 ٹی 20 میچز کا شیڈول جاری

 

 

لاہور، 2 اگست 2022ء،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

کہملتان آئوٹ،پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے 2 وینیوز فائنل

سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ باقی تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔یہ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں سائیڈز تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنےکے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔

ذاکر خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کہا انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کے ایک مصروف ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کراچی اور لاہور آمد سے ہورہا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سےقبل دنیا کی ایک بہترین ٹی ٹونٹی سائیڈ کے خلاف سات میچز کی سیریز کھیلنے سے قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مارچ/اپریل میں کامیابی سے آسٹریلیا کی میزبانی کرچکا ہے اور وہ2005 کے بعدپہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی میزبانی کے لیے بھی انہی انتظامات کو دہرائیں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ریکی ٹیم کے مطمئن ہونے پر ہی دورے کی تصدیق کی ہے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی نے کہا انہیں یقین ہے کہ شائقین کرکٹ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔

روب کی، ایم ڈی انگلینڈ مینز کرکٹ

روب کی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ مینز کرکٹ پاکستان واپسی کی منتظر ہے اور سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچزپر مشتمل اس سیریز سے انہیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سیریز اور پھر رواں سال کے آخر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انتظامات کے حوالے سے پی سی بی، برطانوی ہائی کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

روب کی کا کہنا ہے کہ وہ ای سی بی اور پی سی اے کے نمائندگان کی پری ٹور آمد اورٹورز کے شیڈول کی منصوبہ بندی میں تعاون کرنے پر پی سی بی اور مقامی انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔

شیڈول

20 ستمبر، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
22 ستمبر، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
23 ستمبر، تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
25 ستمبر، چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
28 ستمبر، پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
30 ستمبر، چھٹا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
2 اکتوبر، ساتواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *