| | | | | | | | |

ایشیا کپ،بنگلہ دیش یا افغانستان،آج کون جیتے گا

شارجہ ،کرک اگین رپورٹ

File Photo.AFP

ایشیا کپ 2022 میں آج گروپ اے میں افغانستان اور بنگلہ دیش ایکشن میں ہیں،شارجہ میں ہونے والایہ میچ افغانستان کا پہلے مرحلہ کا آخری میچ ہوگا۔بنگلہ دیشی ٹیم آج سے اپنی کمپین شروع کرے گی،اس کی ابتدائی رپورٹ تو شائع کی جاچکی ہے۔

اہم سوال یہاں یہ ہے کہ یہ میچ کون جیتے گا

باہمی ریکارڈ میں افغانستان کو سبقت ہے۔حالیہ کارکردگی میں بہتری ہے۔ساتھ میں سری لنکا کے خلاف پہلے میچ کی جیت کا اعتماد بھی کافی ہے۔

کرک اگین نے ایشیا کپ تاریخ سے مدد لی ہے تو یہ بات سامنے آئی ہے کہ  افغانستان بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت سکتا ہے،اس کے لئے اب تک کا آخری ایشیا کپ نکالیں تو وہاں ملتی ہے۔4 برس قبل کے ایشیا کپ میں پاکستان بھارت سے گروپ سٹیج میں 8 وکٹ سے ہارا تھا۔اس بار 5 وکٹ سے اس  نے 5 وکٹ سے ہرایا۔

ایشیا کپ 2022،آج بھی پاک،بھارت کی طرح میچ،افغانستان اور بنگلہ دیش میں بڑی جنگ

آج ایشیا کپ 2022 میں بنگلہ دیش اور افغانستان مدمقابل ہیں۔2018 کے ایشیا کپ میں افغانستان بنگلہ دیش کے خلاف یکطرفہ مقابلہ کے بعد 136 رنز سے جیتا تھا۔

ایشیا کپ 2018 یہ بتاتا ہے کہ آج بھی افغانستان فیورٹ ہے۔بنگلہ دیش شکست کے خطرے سے دوچار ہے۔

ایشیا کپ 2018  میں  افغانستان نے سری لنکا کو شکست دے دی تھی،اب 2022 میں بھی اس نے ہرایا ہے۔2018 کے ایشیا کپ میں افغانستان سری لنکا سے91 رنز سے جیتا تھا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *