| | | | | | |

پی ایس ایل 9 میں ڈرامائی تبدیلی،کراچی کنگزکی جیت،اگلے میچز دلچسپ ہوگئے

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 میں ڈرامائی تبدیلی،کراچی کنگزکی جیت،اگلے میچز دلچسپ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 118 پر ڈھیر ہونے،کراچی کنگز کی جیت سے پی ایس ایل 9 کی ممکنہ پکچر لائن میں ڈرامائی تبدیلی ہوئی ہے اور یہ تب ہی ممکن تھی کہ ایسا ہی ہوتا،جیساکہ ہوگیا ہے۔

کراچی کنگز پی ایس ایل 9 کے اپنے 7 ویں میچ میں جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پیش قدمی پر ہے اور امیدیں اس کی برقرار ہیں،اہم بات یہ ہے کہ اس کے اپنے اگلے میچز اب دلچسپ ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی میں آج کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگ کے اوورز پورے نہ کھیل سکی اور صرف 118 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔سعود شکیل نے 33 رنزبنائے۔کراچی کے حسن علی نے صرف 15 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

جواب میں شان مسعود ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور صرف 7 رنزبناسکے۔جیمز ونس نے 27 کئے۔ٹم سائفرٹ نے اعلی بیٹنگ کی اور  49رنزبناکر  اسٹمپ آئوٹ آئے ہوئے۔شعیب ملک نے رنز کئے۔کراچی کنگز نے ہدف  16 ویں اوور میں3 وکٹ پر مکمل کرلیا۔7 وکٹ سے جیتے،شعیب ملک 27 پر ناٹ آئوٹ تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *