| | | | | |

شاہین نے پہلے بیٹ،پھر وکٹ توڑدی،اسٹیڈیم چیخ اٹھا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

شاہین نے پہلے بیٹ،پھر وکٹ توڑدی،اسٹیڈیم چیخ اٹھا۔لاہور قلندرزکی پچاور زلمی پر  ہسٹری کے تیسے بڑے ٹوٹل کی مار کے بعد اس کے بائولر نے آتے ہی پشاور زلمی پر خوفناک حملہ کردیا۔شاہین شاہ نے پہلے حریف بیٹر کا بیٹ توڑ ڈالا۔پھر وکٹیں اڑدادیں،یہی نہین دوسرے اوپنر اورمعروف بیٹر بابر اعظم کو بھی کلین بولڈ کرکے ایسی کی تیسی کردی۔

پی ایس ایل،لاہور اور پنڈی کا معاملہ حل،نجم سیٹھی کا اعلان،کرک اگین نیوز سچ

زلمی اننگ کا یہ پہلا اوور تھا،شاہین شاہ نے بال کی۔پہلی ہی گیند پر محمد حارث نے آہستہ سے بال پش کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا بیٹ اوپر سے ٹوٹا اور لڑکھتا ہوا دور جاگرا۔محمد حارث پریشانی میں ابھی بیٹ ہی تبدیل کرپائے تھے کہ اگلی ہی بال پر شاہین نے حارث کی وکٹ توڑ دی۔رائٹ ہینڈ بیٹر صفر پر پویلین لوٹے۔اس وقت اسٹیڈیم خوشی سے چیخ اٹھا۔

شاہین شاہ نے اپنے دوسرے اوورمیں کپتان بابر اعظم کو بھی 7 کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کیا۔

زلمی نے241 رنزکے جواب مں 6 اوورز میں 2 وکٹ پر 67 اسکور بنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *