| | |

ٹرینٹ برج ٹیسٹ،کیویز اور انگلینڈ کا ایک دوسرے کو سرپرائز

ٹرینٹ برج،ناٹنگھم:کرک اگین رپورٹ 

Twitter Image

نیوزی لینڈ نے نے انگلینڈ کو سرپرائز دے دیا ہے۔ٹرینٹ برج ناٹنگھم ٹیسٹ میں ایسا پراعتماد آغاز کیا ہے کہ انگلش بائولرز لارڈز ٹیسٹ کی شروعات سے باہر نکل آئے ہیں۔ایسے میں بین سٹوکس نے  ایک وکٹ اور پھر جمی اینڈرسن نے دوسری وکٹ لے کر واپسی سرپرائز دیا ہے۔یوں  22 اوورز تک دونوں جانب سے سوال و جواب ملا ہے۔

ٹاس جیت کر بین سٹوکس کا پہلے کھیلنے کا فیصلہ بظاہر اچھا تھا،گرین پچ پر ایک ماحول ہے۔نیا بال،ئی وکٹ اور میزبان سنٹرکی سوئنگ پہچان۔کیویز اوپنرز نے سب اندازے غلط ثابت کردیئے ۔

بریکنگ نیوز،کپتان کا کووڈ ٹیسٹ مٹبت،آج کے میچ سے آئوٹ

کین ولیمسن کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر اوپنر ٹام لیتھم قیادت کررہے ہیں۔دونوں نے سنچری کے قریب شراکت کی بنیاد رکھ دی تھی۔بین سٹوکس نے خطرناک ہوتی یہ شراکت توڑنے کے لئے پہلے 90 منٹ ہی میں 5 بائولرز استعمال کردیئے ہیں۔اس کا فائدہ انہیں 22 ویں اوور میں ہوا ،جب بین ستوکس نے ہی اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلوادی۔47رنزبنانے والے ول ینگ ان کا شکار بنے۔اگلے اوور میں جمی اینڈرسن نے کپتان ٹام لیتھم کو26 پر شکار کرلیا۔یوں نیوزی لینڈ نے 84 پر ہی دونوں وکٹیں گنوادی ہیں۔

کیویز نے 2 وکٹ پر104سکور بنالئے تھے۔ڈیون کونوے اورہنری نکولس کھیل رہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *