| | |

سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا ایک جانب شکستوں کے حصار میں ہے۔دوسری جانب  مزید مسائل بھی ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف جمعرات کو کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں اسے شکست ہوئی،ٹرافی ہاتھ سے گئی۔ساتھ میں آج جمعہ کو امپائرز اور میچ ریفری نے جرمانہ بھی سنادیا ہے۔

امپائرز کی رپورٹ پر سری لنکن ٹیم کو میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے دوسرے ٹی 20 انٹرنشینل میں مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کئے تھے۔

آسٹریلیا جلد 7 وکٹ گنواکر ہوش گنوانے سے محفوظ،ٹی 20 سیریز جیت لی

ادھر تیسرے ٹی 20 کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز ہوگی،اس کے لےت سری لنکا نے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے،اپنے انڈر 19 کپتان  ڈیونتھ ویلالاجے کو بھی اسکواڈ میں لیا گیا ہے۔دشون شنوکا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین 5 میچزکی سیریز 14 جون سے پالی کیلے میں شروع ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *