| | | |

آسٹریلیا جلد 7 وکٹ گنواکر ہوش گنوانے سے محفوظ،ٹی 20 سیریز جیت لی

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز جیت لی ہے۔کولمو میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھی اس کے بائولرز نے کام آسان کردیا،جوابی بیٹنگ میں ایک موقع پر اس کے 5 کھلاڑی 80 پرآئوٹ ہوگئے تھے۔پھر 99 پر 7 وکٹ گنوانے والی ٹیم پر شککست کے سائے گہرے تھے۔سری لنکا پھر بھی موقع سے فائدہ نہ اٹھاسکا ہے۔اگر وہ یہ میچ جیت جاتا تو سیریز برابر ہوسکتی تھی۔

پہلا ٹی 20،کینگروز نے آئی لینڈرزکو فنا کردیا

آسٹریلیا کے لئے 7 ویں نمبر پر کھیلنے والے میتھیو ویڈ نے مشکل حالات میں26 بالزپر 26 کی ناقابل شسکت اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو 3 وکٹ کی جیت دلوادی۔کپتان ایرون فنچ 24 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔آسٹریلیا نے13 بالز قبل چھوٹا سا ہدف ہوش گنوائے بنا 3 وکٹ سے جیت کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری اپنے نام کرلی۔سری لنکا کےہاسا رنگا ڈی سلوا کے 33 رنزکے عوض 4 شکار بھی فتح کی نوید نہ لائے۔

اس سے قبل آئی لینڈرز ٹیم ٹاس ہارنے،پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 124 رنزبناسکی تھی۔اسالنکا نے 39 اور کوشال مینڈس نے 36 رنزبنائے۔آسٹریلیا کے کین رچرڈسن نے 30 رنزدے کر 4 اور جائے رچرڈسن نے 26 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *