| | |

پہلا ٹی 20،کینگروز نے آئی لینڈرزکو فنا کردیا

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پہلا ٹی 20،کینگروز نے آئی لینڈرزکو فنا کردیا۔10 وکٹ کی عبرتناک شکست۔کینگروز نے آئی لینڈرز فتح کرلیا۔سری لنکا کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اس نے یکطرفہ مقابلہ کے بعد ریکارڈ 10 وکٹ کی کامیابی سمیٹ لی ہے،یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کا سال ہے۔آسٹریلیا دفاعی چیمپئن ہے۔سری لنکا اس میچ کا میز بان تھا،پھر بھی مہمان ٹیموں سے بھی بد تر کام ہوا۔

بشب کی آل ٹائم پاکستان الیون کے کپتان عمران خان

کولمبو میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا،یہ اس وقت تک نہایت خود کشی کے مترادف لگا جب سری لنکا نے 100 اسکور صرف ایک وکٹ پر12 اوورز سے قبل مکمل کرلئے۔یہاں تک میزبان ٹیم خوش تھی۔جیسے ہی پتھم نشانکا جو اوپنر تھے،وہ36 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو  پھر کینگروز گویا جارحاحیت پر اتر آئے۔اگلے  3 رنز میں 4 اور ٹوٹل 28 رنزمیں 9 وکٹیں گرگئیں۔سری لنکن ٹیم 3 بالز قبل صرف 128 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ہیزل ووڈ نے اننگ کے 14 ویں اوور میں تباہی مچانا تھا،6 بالز کے دوران 3 وکٹیں لیں۔اسالانکا 38 اور گونا تھیلا نے 26 نمایاں رنزبنائے۔7 کھلاڑی ڈبل فیگر کو نہ چھوسکے۔

کینگروز کے جوش ہیزل ووڈ نے4 اوورز میں 16 رنز دے کر 4 جب کہ مچل سٹارک نے 26 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔2 کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے جوابی ہدف 14 اوورز میں بناکسی نقصان کے 134 رنزبناکر پورا کردیا۔اوپنرز کپتان ایرون فنچ نے 61 اور ڈیوڈ وارنر نے 70 ناقابل شکست اسکور بنائے،دشمانتھا چمیرا کو 4 اوورز میں سب سے زیادہ 48 رنزکی مار پڑی۔کوئی گیند باز وکٹ نہ لے سکا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *