| | | |

روہت شرما نے بدلہ لے لیا،بیچ میدان میں کپتان ہاردک پانڈیا کو کیا سنایا

 

احمدآباد،کرک اگین رپورٹ

روہت شرما نے بدلہ لے لیا،بیچ میدان میں کپتان ہاردک پانڈیا کو کیا سنایا۔

میچ کے دوران روہت شرما پر حکم چلانے اور انہیں بائونڈری پر بھیجنے کے حکم کے بعد روہت شرما نے بدلہ چکا دیا ہے۔میچ کے بعد روہت شرما نے کپتان کی کلاس بیچ میدان میں لگادی۔دماغ استعمال نہ کرنے کا کہدیا۔
ممبئی انڈینز کی انتظامیہ نے روہت
شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو کپتان مقرر کیا تو ہاردک پانڈیا کو ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ممبئی انڈینز کے خلاف 6 رنز سے ہار گئی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں روہت شرما آکاش امبانی اور راشد خان کے سامنے میچ کے بعد ہاردک پانڈیا پر برس رہے ہیں اور ان کو ایک متحرک لیکچر دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ممبئی انڈینز کے نئے کپتان پانڈیا نے روہت شرماپر حکم چلادیا،ٹیم ہارگئی

ویڈیو میں روہت ابتدائی طور پر ایک جی ٹی پلیئر سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، آکاش امبانی اور راشد خان بھی ان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ہاردک آتے ہیں اور روہت کو پیچھے سے گلے لگاتے ہیں اور جواب میں روہت جو بظاہر ناخوش نظر آرہا ہے، ہاردک پانڈیا کو شاید اپنے غلط کپتانی کے فیصلوں کے حوالے سے لیکچر دینا شروع کر دیتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *