| | | | |

ورلڈکپ 2023 کوالیفائر،ٹیم 98 پر ڈھیر،سابق عالمی چیمپئن کی تگڑی فتح

بلاوایو ،کرک اگین رپورٹ

Getty Images,ICC

ورلڈکپ 2023 کوالیفائر،ٹیم 98 پر ڈھیر،سابق عالمی چیمپئن کی تگڑی فتح۔آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر 2023 کے ابتدائی  سٹیج سے سپرسکس کیلئے ٹیموں کا تعین واضح ہونے لگا ہے۔سری لنکا کی مسلسل دوسری جیت،۔1996 کی ورلڈ چیمپئن سری لنکا نے اومان ٹیم کو ناک آئوٹ کردیا۔

بلاوایو میں کھیلے گئے کوالیفائنگ رائونڈ کے گروپ بی کے میچ میں اومان ٹیم 31 ویں اوور میں صرف 98ا سکور بناکر ڈھیر ہوگئی۔یہ اب تک کاکم اسکور بھی ہے۔8 کھلاڑی ڈبل فیگر سے محروم ہوگئے۔ایان خان کے 41 اور جتندر سنگھ کے 21 رنزکے بعد 14 فاضل رنز تیسرا بڑا انفرادی اسکور تھا۔

سری لنکا کی جانب سے اسپنر ہاسارنگا نے تباہ کن بائولنگ کی اور7 اوورز 2 بالز کرکے صرف 13 رنزکے عوض 5 وکٹیں لیں،یہ کیریئر بیسٹ فیگر بھی تھا۔انہوں نے اننگ کے 21 ویں اوور میں 3 وکٹیں لیں۔اسپنر نے مسلسل دوسرے میچ میں 5 وکٹیں لیں۔

جواب میں سابق عالمی چیمپئن سری لنکا نے ہدف 15اوور میں پوراکرکے میچ 10 وکٹ سے جیت لیا ہے۔کرورتنے 61 رنزکے ساتھ ٹاپر رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *