| | | | | |

بین سٹوکس سب سے بڑے یو ٹرن پر تیار،ریٹائرمنٹ واپسی کا عندیہ

 

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ

 

بین سٹوکس کیریئر کا بڑا یوٹرن لینے پر آمادہ،انگلش کرکٹ تاریخ میں بڑے عرصہ بعد پاکستانی کرکٹرز جیسا ریورس گیئر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

انگلش ٹیسٹ کپتان نے اپنے یوٹرن کا عندیہ دیتے ہوئے اسے ممکنات کا ٹائٹل دے دیا ہے۔

کرکٹ تاریخ میں گزشتہ صدی کے بہترین کپتان قرار دیئے جانے والے عمران خان کو ان کے سیاسی حریف سیاسی یوٹرن کا کپتان کہتے ہیں اور خود عمران خان بھی مانتے ہیں کہ مقصد کے حصول کے لئے یو ٹرن لیڈر کے بڑے پن کی علامت ہے۔

اس سال جولائی میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بین سٹوکس نے ورلڈ کپ 2023 کے لئے ریٹائرمنٹ واپس لینے کو ممکن قرار دیا ہے۔

انگلش کرکٹ ڈائریکٹر نے گزشتہ ایام میں ان سے ملاقات کرکے فیصلہ واپس لینے کو کہا ہے۔حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کی جیت کے اہم کردار سٹوکس نے 2019 ورلڈ کپ فائنل میں یادگار اننگ کے ساتھ جتوایا تھا۔اب بورڈ ان سے 10 ماہ کی دوری پر موجود ورلڈ کپ میں دفاع کے لئے کھیلنے کا تقاضا کررہا ہے۔سثوکس نے کہا ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے۔میں دیکھوں گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *