| | |

سنسنی خیز ڈرامہ،سری لنکا آخرکار افغانستان سے کامیاب،سیریز برابر،ورلڈکپ امیدیں روشن

پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ

سنسنی خیز ڈرامہ،سری لنکا آخرکار افغانستان سے کامیاب،سیریز برابر،ورلڈکپ امیدیں روشن۔سری لنکا کی واپسی،سنسنی خیزمقابلہ کے بعد افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہراکر 3 ایک روزہ میچزکی سیریز بچالی۔مقابلہ 1-1 سے برابری پر تمام ہوا۔314 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے بائولرز نے ٹف ٹائم دیا لیکن ناتجربہ کاری آڑے آئی اور آخرکار فتح میزبان ٹیم کے نام رہی،اس جیت سے سری لنکا کی ورلڈکپ 2023 میں براہ راست انٹری کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں،اس لئے کہ ورلڈکپ سپرلیگ میں اب اس کی ایک سیریز کے 3 ون ڈے میچز باقی ہیں،اس کے موجودہ پوائنٹس 77 ہوگئے ہیں،ویسٹ انڈیز سے آگے نکلنے کے لئے 12 پوائنٹس درکار ہیں،ایک فتح اور ایک بے نتیجہ میچ اسے پارکردے گا،افغانستان پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم ایک روزہ کرکٹ کی بڑی طاقت بن کر سامنے آئی ہے۔سری لنکا میں سری لنکا کے خلاف ایک ہی سیریز میں دوسری بار بڑا مجموعہ سیٹ کیا ہے۔پالی کیلی میں ٹاس جیتا۔پہلے بیٹنگ کا جرات مندانہ فیصلہ کیا۔8 وکٹ پر 313 اسکور بنائے۔ابراہیم زردان نے اوپننگ پر رہ کر 162 رنزکی بڑی اننگ کھیلی۔نجیب اللہ زردان نے 77 اسکور کئے۔کاسان رجیتھا نے 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں میزبان ٹیم پوری اننگ میں دبائو میں رہی،۔کشال مینڈس 67 اور کپتانداسن سناکا43 رنزبناکر پویلین لوٹےتو ساری امیدیں چارتھ اسالنکا سے امیدیں قائم ہوگئیں۔آخری 6 اوورز میں 62 اسکور درکار تھے4   وکٹیں باقی تھیں۔24 بالز پر 40 اسکور مزید درکار تھے۔

ایک اور میچ بارش کی نذر،افغانستان کا ورلڈکپ ٹکٹ کنفرم،سری لنکا شدیدخطرے میں

آخری 2 اوورز میں 29 اسکور ایک چلینج تھا۔افغان گیند باز قدرے دبائو میں تھے۔ڈیونتھ ویلاگے اور اسالنکا رنز بٹور رہے تھے۔49 ویں اوور میں 16 رنز پڑے،6 بالز پر اب 13 اسکور باقی تھے۔ہدف 2 بالز قبل پورا ہوا۔سری لنکا نے 6 وکٹ پر 314 اسکور کے ساتھ 4 وکٹ کی بڑی جیت نام کی۔اسالنکا 83 اور ویلاگے قیمتی 31 پر ناقابل شکست لوٹے۔راشد خان ک 37 رنزکے عوض 4 وکٹیں رائیگاں گئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *