| | | | | | |

پاکستان بمقابلہ بھارت،بابر اعظم کو شادی کا مشورہ،کپتان کا جواب،سابق کرکٹرزکسے جتواگئے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو شادی کا مشورہ۔پاکستانی کپتان الڑ دوشیزائوں کی طرح  نہ نہ کرتے سنے گئے ہیں۔

بابر اعظم اور روہت شرما میں دبئی میں جوبات چیت ہوئی ہے،اس میں بھارتی کپتان صاف طور پر بول رہے ہیں کہ بھائی شادی کرلو۔بھائی اب شادی کرلو۔

اس پر بابر اعظم کہتے ہیں کہ

نہ ابھی نہیں۔ابھی نہیں۔نہیں ،نہیں۔

پاکستانی کپتان شادی سے ایسے دور بھاگے ہیں کہ سب نے اسے پسند کیا ہے۔ویسے روہت شرما کا مشورہ درست ہے۔

ایشیا کپ 2022،پاکستان اور بھارت میں آج بڑا مقابلہ،ٹیمز،ٹاس اور نتیجہ کی پیش گوئی

ایشیا کپ نیوز سے یہ خبر ہے کہ بھارتی ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کووڈ سے فری ہوگئے ہیں۔ان کا کووڈ ٹیسٹ کلیئر ہوگیا ہے۔توقع ہے کہ وہ آج پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کے کیمپ میں ہونگے۔

ادھر دونوں ممالک کے سابق کھلاڑیوں نے بڑے دعوے کئے ہیں۔ایک دوسرے  کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی ہے۔کہیں ٹی وی پر مباحثے ہیں تو کہیں سوشل میڈیا اور کہیں یو ٹیوب پر۔

سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے اپنے ٹیم کو فیورٹ مانا ہے۔پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کے مطابق یہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا میچ نہیں ،بلکہ کچھ اور ہوتاہے۔

بابر اعظم کا جوشیلا خطاب،بھارت سے فتح کا نسخہ بتادیا

ونود کامبلے کے مطابق پاکستان کمزور ہے۔نہیں جیت سکے گا۔سکندر بخت کہتے ہیں کہ بھارتیوں کو لگ پتا جائے گا۔ادھر بھارت کے سابق کرکٹر منوج پربھارکرنے بھارتی ٹیم کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ آج اتوار کو دبئی میں ہوگا۔ایشیاکپ تاریخ میں دونوں ممالک میں کڑای جنگ دیکھنے کو ملے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *