| | | | |

ایشیا کپ 2022،پاکستان اور بھارت میں آج بڑا مقابلہ،ٹیمز،ٹاس اور نتیجہ کی پیش گوئی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان یا بھارت؟کون جیتے گا۔یہ ہے وہ سوال ہو اب ہر ایک کے ذہن میں ہوگا۔15 ویں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت اپنا پہلا میچ آج کھیلیں گے،اتفاق سے ایشیا کپ تاریخ کا بھی یہ 15 ویں میچ ہوگا۔اب تک کھیلے گئے 14 میچزمیں بھارت کو 5-8 سے سبقت ہے۔ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔اہم بات یہ بھی ہے کہ پاکستان آخری 3 ایشیا کپ میچزہارا ہے اور اس میں ایک ٹی 20 فارمیٹ کا ایشیا کپ میچ بھی تھا۔گرین کیپس نے آخری بار 2014 ایشیا کپ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ایک وکٹ سے ہرایا تھا۔

آج دبئی میں مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شام اور پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے شام ٹاکرا شروع ہوگا۔اس کے لئے تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت  ہوچکی ہیں۔گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ تیسرا ملک ہانگ کانگ ہے۔

ایشین کرکٹ کی اس جنگ میں سب لپیٹ میں ہیں۔ایک بلین سے زائد افراد یہ میچ دیکھیں گے۔حسن علی نے کیمپ جوائن کرلیا ہے۔وہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

پاکستان کی ممکنہ الیون میں  بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ کریں گے۔فخرزمان،آصف علی اور خوشدل شاہ مڈل آرڈر میں ہونگے۔افتخار احمد اور محمد نواز کے ساتھ شاداب خان بھی ہونگے۔ حارث رئوف اور نسیم شاہ بھی لازمی ہونگے۔اب شاہ نواز دھانی اور محمد حسنین میں ٹائی ہے،اس کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔غالب خیال یہ ہے کہ محمد حسنین کو کھلایا جائےگا۔ویسے شاہ نواز دھانی نسیم شاہ سے بہتر ثابت ہوسکتے ہیں۔کرک اگین کا یہ ماننا ہے۔

بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول، روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی،  سوریہ کمار یادو،  ہاردک پانڈیا،  رشبھ پنت/ دنیش کارتک (وکٹ)،  رویندرا جدیجا،  بھونیشور کمار،  آر اشون/اویش خان ، یوزویندر  اورارشدیپ سنگھ میں سے ہونگے۔

سوال یہ ہے کہ ٹاس کون جیتے گا۔میچ کس کا ہوگا۔

اہم ترین نکتہ ہے۔ایسالگتا ہے کہ اس بار تاریخ پھر پلٹے گی۔پاکستان ایشیا کپ تاریخ میں بھارت کو مسلسل چوتھا میچ جیتنے نہیں دے گا۔آج تک ایسا نہیں ہوا ہے۔پاکستان کے پاس اگر شاہین نہیں ہیں تو بھارت کے پاس بھی جسپریت بمراہ نہیں ہیں۔

ایشیاکپ،پاکستان بمقابلہ بھارت،14 میچز،ٹاس کی تاریخ،اس بار کس کا نمبر

پاکستان ماضی میں 14 میں سے 9 ٹاس جیتاہے،یہ سکہ اس پر مہربان ہی ہوا ہے۔اس بار بھی ہوسکتا ہے۔پاکستان بعد میں بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔یہ تو ایک بات ہے۔ویسے کاغذی طور پر بھارتی ٹیم تجربہ مہارت اور اعدادوشمار میں پاکستان سے بہت آگے ہے۔اس لئے اسے ورلڈ ٹی 20 کی گزشتہ شکست کا خوف ضرور تنگ کرسکتا ہے لیکن روہت شرما الیون جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

پہلے بیٹنگ والی ٹیم 180 سے زائد اسکور کرسکتی ہے۔بعد میں بیٹنگ والی سائیڈ 200 سے زائد ہدف تک جانے کی اہلیت رکھے گی۔کڑی جنگ ہوگی۔بیٹ اور بال میں گھمسان کا رن پڑے گا۔ویرات کوہلی آج سنچری مکمل کریں گے۔راس ٹیلر کے بعد تینوں فارمیٹ کے 100 میچزمکمل کرنے والے کھلاڑی ہونگے۔کوہلی سنچری میچ میں سنچری اننگ کی تمنا کریں گے۔بابر،رضوان ،روہت شرما اور کوہلی میں سے کوئی ایک ہیروبنےگا۔بہت مشکل ہوگا کہ یہ میچ بائولرز کا شو بنے۔بیٹنگ شو کا نظارہ ہوسکتا ہے۔ٹاس جیتنا جیتنے کی گارنٹی نہیں ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *