| | | | | |

بابر اعظم کا جوشیلا خطاب،بھارت سے فتح کا نسخہ بتادیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کا جوشیلا خطاب،بھارت سے فتح کا نسخہ بتادیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بڑے ٹاکرے سے قبل اپنے کھلاڑیوں سے خاص خطاب کیا ہے۔دبئی میں ہفتہ کو انہوں  نے بھارت کے خلاف میچ سے ایک رات قبل تمام کھلاڑیوں سے خطاب کیا اور اپنی تقریر میں دلچسپ  باتیں کی ہیں۔

بابر اعظم نے اپنے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ بھارت کو کیسے ہرانا ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم جیسے کھیلتے آرہے ہیں،ویسی سوچ لائو،یاد کرو کہ بھارت کے خلاف ورلڈ ٹی 20 میں ہم کیسے جیتے تھے۔بس وہ سوچ پیدا کرو،تیاری تو ہم کرہی رہے ہیں۔دوسرا جیسے یہاں کھیل رہے ہیں،ایسے ہی بھارت کے خلاف کھیلنا ہے،یہ نہیں کرنا کہ وہاں الٹا کھیلنا ہے۔باقی بھارت کو ہرانے والی گزشتہ سال کی جیت یاد کرو،سوچو کیسے جیتے تھے۔

ایشیا کپ ،پاکستان 8 سال سے بھارت کے خلاف ناکام،ٹی 20 ریکارڈ تشویشناک،مزید اہم پہلو

بابر اعظم نے پرجوش انداز میں اپنے اسکواڈ سے خطاب میں کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ ہمارا بنیادی فاسٹ بائولر نہیں ہے لیکن اس کی کمی محسوس نہ ہونے دینا۔پاکستانی کپتان نے اپنے کھلاڑیوں سے بولا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی کمی ہمیں محسوس نہ ہو۔اپنے اوپر یقین رکھنا ہے۔جیسے شاہین شاہ آفریدی یقین رکھتا ہے،میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2022 کا بڑا میچ کل دبئی میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *