| | | | |

ایشیا کپ ،پاکستان 8 سال سے بھارت کے خلاف ناکام،ٹی 20 ریکارڈ تشویشناک،مزید اہم پہلو

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آگیا۔2022 کے اس ایشیا کپ کا فارمیٹ چونکہ ٹی 20 کا ہے،تو اس اعتبار سے بھی اسے دیکھاجائے گا۔پاکستان نے دبئی میں گزشتہ سال ورلڈ ٹی 20 کپ شو میں بھارت کو ہراکر میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی کامیابی اپنے نام کی تھی،تو اسے خوب پذیرائی ملی ،اب چونکہ ایشیا کپ کہانی ہے،اس میں بھی پاکستان کو بھارت کے خلاف پہلی جیت درکار ہے۔

یہ تو ذکر ہوچکا ہے کہ دونوں ممالک میں اب تک کھیلے گئے 14 میچزمیں سے پاکستان 8 جیتا ہے۔5 ہاراہے۔ایک میچ بے نتیجہ رہا ۔ٹی 20 فارمیٹ میں ایک میچ ہوا۔ناکامی ہوئی ہے۔

ایشیا کپ ریکارڈز،کس کے زیادہ میچز،کس کی فتوحات،کون ناکام،مکمل جائزہ

ویسے تمام فارمیٹس کو جمع کیا جائے تو 1952 سے 2021 تک 200 میچز میں دونوں کا مقابلہ ہوا۔پاکستان کو 87 فتوحات کے ساتھ سبقت ہے۔بھارت 70 میچزجیتا۔1 میچ ٹائی ہوا۔38 میچز ڈرا رہے۔4 میچزبے نتیجہ تھے۔2007 سے 2021 کے دوران دونوں ممالک میں جو 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز ہوئے ہیں،ان کے نتائج تشویشناک ہیں۔پکستان کو صرف 2 میں فتح ملی ہے۔6 میں شکست ہوئی۔ایک ٹائی میچ بھی سپر اوور میں بھارت جیتا۔یوں اس کی فتوحات 7 بنتی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ تاریخ میں پاکستان بھارت کے خلاف 8 سال سے ناکام ہے۔اس دوران  3 میچز ہوچکے۔2 ایونٹ گزرچکے۔پاکستان کو ناکامی ہوئی ہے۔آخری بار گرین کیپس نے روایتی حریف کو 2 مارچ 2014 کو میر پور میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔،یہ میچ ایک روزہ فارمیٹ کا تھا۔شاہد خان آفریدی اس کے ہیرو تھے،جنہوں نے ایشون کی 2 بالز پر مسلسل 2 چھکے جڑ کرپاکستان کو جیت دلوادی۔

اب چونکہ ٹی 20 فارمیٹ ہے تو پاکستان کو ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں بھارت کے خلاف پہلی فتح درکار ہے۔اب تک ٹی 20 فارمیٹ ایشیا کپ میں ایک ہی میچ کھیلا گیا ہے۔بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹ سے ہرایا تھا۔27 فروری 2016 کو میرپور میں بھارت فاتح بناتھا۔قومی ٹیم18 ویں اوور میں 83 پر ڈھیر ہوئی تھی۔شاہد آفریدی کپتان تھے،آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس وقت کی پاکستانی ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی آج اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ہردک پانڈیا نے 3 وکٹیں لی تھیں۔

ایشیا کپ فائنلز،38 سال،14 ایونٹس،پاک بھارت فائنل کیوں نہیں ہوا،اب کیا ہوگا

جواب میں محمد عامر نے صفر پر 2 اور 8 تک 3 وکٹیں اڑاکر پاکستان کو کچھ امید دلائی تھی لیکن ویرات کوہلی کی 49 رنزکیا ننگ اتنے کم ہدف کے تعاقب میں بڑا فق بن گئی ۔عامر نے 18 رنزکے عوض 3 کھلاڑی آئوٹ کئے تھے۔پاکستان اس کےبعد بھارت سے 2018 میں بھی 2 میچز ہارا ہے لیکن وہ ایشیاکپ ون ڈے فارمیٹ تھا۔

ہوشیار،ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف سنچری کرنے جارہے،بریکنگ نیوز

پاکستانی ٹیم کے لئے اس میچ سے یہ سبق  ملا ہے کہ بھارت کے خلاف اگر اب پہلے بیٹنگ کرنی پڑے تو توجہ سے کھیلنا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *