| | | | |

وسیم اکرم اور شاہد آفریدی سیلاب زدگان کے حق میں بول پڑے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سیلاب زدگان کی کی مدد کے لئے اپیل کردی ہے،اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے مخیرحضرات سے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور کمزور لوگوں کی مدد کریں جو سیلاب کی وجہ سے نہ صرف اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں بلکہ اب کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے۔پاکستانی لوگ ہمیشہ ایسے کاموں میں پیش پیش ہوتے ہیں۔

ادھر ایک اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے وسیم اکرم کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ آپ نے متاثرلوگوں کے حق میں آواز بلند کی اور تمام افراد کو سپورٹ کا کہا ہے۔ساتھ میں شاہد آفریدی نے اپنی فائونڈیشن شاہد خان آفریدی فائونڈیشن کی بلوچستان میں ہیلپ کرنے اور مدد کرنےکی بات کی اور کہا ہے کہ ہمارا ادارہ ہمیشہ کی طرح پیش پیش ہے۔

ویرات کوہلی اور متعدد بھارتی کرکٹرز نے شاہین شاہ کو پکڑلیا،کیا باتیں ہوئیں

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد حالات انتہائی خراب ہیں اور صورتحال کنٹرول میں نہیں آرہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *