| | | | | | | | |

محسن نقوی کے ساتھ کس ملک کے ہائی کمشنر کی آمد،سرٹیفکیٹ جاری،کچھ مانگ بھی لیا

 

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

محسن نقوی کے ساتھ کس ملک کے ہائی کمشنر کی آمد،سرٹیفکیٹ جاری،کچھ مانگ بھی لیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9چیئرمین پی سی بی اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد۔

محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز ( Neil Hawkins) بھی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

محسن نقوی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کیاآ۔سٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے آتے ہی یہ فرمایا۔ قذافی سٹیڈیم میں زبردست ماحول میں میچ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے ۔

محسن نقوی نے پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم آنے پر آسٹریلین ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔کرکٹ امن کا کھیل ہے۔ چاہتے ہیں کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان آکر سیریز کھیلے۔ 

صوبائی وزراء منصور قادر۔ عامر میر۔ اظفر علی ناصر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ پولیٹیکل سیکرٹری آسٹریلین ہائی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *