| | | | |

ویرات کوہلی اور متعدد بھارتی کرکٹرز نے شاہین شاہ کو پکڑلیا،کیا باتیں ہوئیں

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی اور متعدد بھارتی کرکٹرز نے شاہین شاہ کو پکڑلیا،کیا باتیں ہوئیں،۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ہی چھائے ہیں۔ٹریننگ کے پہلے روز بدھ کو ویرات کوہلی کی پاکستانی ہیڈکوچ محمد یوسف اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملاقاتوں نے توجہ حاصل کی تو یہ سلسلہ جمعرات کو اس وقت مزید پھیلا،جب متعدد پلیئرز گھل مل گئے۔

جمعرات کو دبئی کرکٹ اکیڈمی میں اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب بھارت کے ایک نہیں 3 کھلاڑی پاکستان کے ان فٹ بائولر شاہین شاہ کے پاس پہنچ گئے۔ملاقات کرنے والوں میں ویرات کوہلی،کے ایل راہول اور یزوندرچاہل تھے۔

کوہلی کی فارم پاکستان کے خلاف بحال ہوگئی تو محمد یوسف کیا جواب دیں گے

بھارت کے تینوں سپر اسٹارز نے بڑی مسکراہٹ کے ساتھ شاہین شاہ سے ملاقات کی اور بار بار ان کی انجری کا پوچھا۔شاہین شاہ آفریدی نے تفصیل سے انہیں آگاہ کیا۔بھارتی کھلاڑیوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حوصلہ بڑھایا کہ وہ جلد فٹ ہوکر میدانوں میں ہونگے۔

ادھر پاکستان کے آل رائونڈر شاداب خان نے اپنا بیٹ بدل دیا ہے،انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کا بیٹ اٹھالیا ہے اور اپنا بیگ کھول کرسب کو پریشانی میں ڈالا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *