| | | | | | | | |

ایشیا کپ ریکارڈز،کس کے زیادہ میچز،کس کی فتوحات،کون ناکام،مکمل جائزہ

عمران عثمانی

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی اسکواڈز میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے،ان فٹ ہونے کی صورت میں متبادل پلیئر کو دیکھاجائے گا۔نیدرلینڈز میں کھلاڑیوں کو احتیاط سے کھیلنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

کرک اگین ایشیا کپ تاریخ کے عنوان سے روزانہ کی بنیاد پر ایونٹ کی تاریخ  کا ذکر کرتا آرہا ہے،یہ مضمون بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

ایشیا کپ 1984 سے 2018 کے درمیان 2 فارمیٹ میں کھیلا گیا ،اتفاق سے ٹی 20 کا فارمیٹ ایک ہی بار 2016 میں ہوا تھا۔اس کے بعد اس سال ٹی 20 فارمیٹ ہوگا۔اب یہاں کچھ ریکارڈز کا ذکر الگ سے ہوگا۔

اگر کوئی یہ سوال کرے کہ ایشیا کپ میں سب  سے زیادہ میچز کس ملک نے کھیلے تو 50 اوورز فارمیٹ کی بات ہوگی تو اس کی ہاف سنچری مکمل کرنے کا اعزاز سری لنکا کو حاصل ہے۔سری لنکا واحد ملک ہے جس نے 50 میچز مکمل کئے اس نے 34 میچز جیتے،16 ہارے ہیںبھارت کا دوسرا نمبر ہے۔49 میچز کھیلے ہیں ۔31 جیتے،صرف 16 ہارے ہیں۔ایک میچ ٹائی،ایک بے نتیجہ رہا۔تیسرا نمبر پاکستان کا ہے۔اس نے 45 میچز کھیلے26 میچز جیتے،18 ہارے،ایک میچ بے نتیجہ تھا۔بنگلہ دیش نے 43 میں سے صرف 7 جیتے ہیں۔36 میچز ہارے ہیں۔افغانستان 9 میچز کھیل کر 3 جیتا اور 5 ہارا ہے۔

اب اکلوتے ٹی 20 ایشیا کپ کو دیکھیں تو بھارت نے تمام 5 میچز کھیل کر 5 ہی جیتے۔بنگلہ دیش بھی  5 میچز کھیل کر 3 جیتا اور 2 ہارا۔سری لنکا نے4 میچز کھیل کر ایک جیتا۔3 ہارے،پاکستان نے 4 میں سے 2 جیتے اور 2 میچز ہارے ہیں۔

ان میچز کو ایشیا کپ کے مجموعی میچز میں شامل کیا جائے تو بھارت اور سری لنکا کے برابر 54 میچز بنتے ہیں۔بھارت کی فتوحات 36 ہوجاتی ہیں،ناکامیاں 16 ہی ہیں۔ایک میچ ٹائی ہے۔اب سری لنکا کے بھی 54 میچز بنتے ہیں ،اس کی فتوحات 35 بنتی ہیں،ناکامیاں 19 ہوجاتی ہیں،اب اس کا دوسرا نمبر بنتا ہے۔پاکستان  نے 49 میچزکھیل کر  28 جیتے،20 ہارے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔یوں پاکستان اوور آل میچز میں تیسرے ہی نمبر پر رہے گا۔

کرک اگین پر یہ بھی پڑھیں

ایشیا کپ تاریخ،بھارت کی ریکارڈ5ویں ٹرافی،پھربھی ہیرو شاہد آفریدی

ایشیا کپ تاریخ،پاکستان 12 برس بعد ڈرامائی ایشینچیمپئن بنا

ایشیا کپ تاریخ،2004 میں موجودہ فارمیٹ کی ابتدا،8 ویں ایڈیشن میں کون بنا چیمپئن

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *