| | | | | | |

پی ایس ایل 9 میں آج سلطانز اور قلندرز کا اہم میچ،2 باتیں قابل توجہ،کراچی کنگز میں نئی انٹری

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 میں آج سلطانز اور قلندرز کا اہم میچ،2 باتیں قابل توجہ،کراچی کنگز میں نئی انٹری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹم سیفرٹ نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا ہے،وہ پی ایس ایل کے اگلے میچز کیلئے دستیاب ہونگے۔ادھر لاہور می آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پی ایس ایل 9 کا میچ کھیلا جارہا ہے اور یہ کئی اعتبارسے دیکھنے لائق ہوگا۔ملتان ٹیم پہلی بار اپنے ہوم گرائونڈ ملتان سے باہر اس پی ایس ایل کا میچ کھیلے گی۔5 میچز میں سے 4 کی فتوحات کے ساتھ 8 پوائنٹس کے ساتھ وہ پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز اپنے تمام 5 میچز ہارچکا ہے اور آج کی شکست اسے فائنل 4 ریس سے باہر کردے گی،اس لئے بھی باقی ٹیمیں بہتر پوزیشن پر جاچکی ہیں۔لاہور میں رواں سیزن کا یہ آخری میچ ہوگا۔اس کے بعد تمام میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہونگے۔

ملتان اور لاہور قلندرز کے 18 پی ایس ایل میچز میں مقابلہ اب تک 9-9 سے برابر ہے۔آخری 5 میچز میں قلندرز کو 2-3 سے سبقت ہے۔چند روز قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے ہرادیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *