| | | | | |

بگ بریکنگ نیوز،پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ آج ہی شروع ہوگا،فیصلہ کس کا چلا

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ آج سے کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ای سی بی نے جمعرات کی صبح پی سی بی کو آگاہ کیا۔

گزشتہ روز کی طبعیت کی خرابی کی وجہ  سے میچ کے ایک روز کے التوا کا امکان تھا۔پی سی بی نے یہی اعلان کیا تھا کہ جمعرات کی صبح ساڑھے 7 بجے فیصلہ ہوگا۔

دھیان سے سونا،صبح اٹھیں تو میچ ملتوی مل سکتا ،نئی ڈیڈ لائن

شیڈول کے مطابق پی سی بی نے ساڑھے 7 بجے بتایا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ ان کے تمام پلیئرز فٹ ہیں اور پلیئنگ الیون دستیاب  ہے۔انگلینڈ کے پاس 11 صحت یاب کھلاڑی موجود ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ آج صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *