| | | | | |

ایشیا کپ 2023،بھارت سے پاکستان میچ دیکھنے کون آرہا،آئی سی سی حکام بھی مدعو

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023،بھارت سے پاکستان میچ دیکھنے کون آرہا،آئی سی سی حکام بھی مدعو۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کے میچزدیکھنے کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ،ایشین کرکٹ کونسل حکام ،ایشیا کپ رکن ممالک سمیت آئی سی سی حکام کو دعوت نامے بھجوادیئے ہیں ۔بھارت سے کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو بلایا گیا ہے۔جے شاہ کو بطور ایشین کرکٹ کونسل صدر دعوت دی گئی ہے۔پی سی بی حکام تاحال کسی کی کبنفرمیشن دینےسے قاصر ہیں۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ کو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مدعو کیا ہے۔اے سی سی بورڈ کے تمام ممبران کے علاوہ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس اور جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔جے شاہ نے اس سے قبل ان خبروں کی تردید کی تھی کہ وہ ایشیا کپ کا میچ دیکھنے پاکستان آئیں گے۔

ایشیا کپ شیڈول آگیا،پاک بھارت مقابلہ کی تاریخ بھی سیٹ

ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں 30 اگست سے 17 ستمبر کے درمیان ہوگا۔پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیپال مدعو ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *