| | | | |

نسیم شاہ بھی کائونٹی چھوڑ کرواپس،ایسا کیا ہوا

لندن،کرک اگین رپورٹ

AFP Photo

پاکستانی پیسر نسیم شاہ کو انگلینڈ سے پاکستان رخصتی کی اجازت مل گئی ہے۔گلوسٹر شائر کائونٹی نے انہیں فوری وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے۔اس سے قبل اکثر قومی کھلاڑی بھی ویسٹ انڈیز سیریز کے باعث وطن آچکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی

نسیم شاہ کا کائونٹی کے پہلے ہاف سیشن کا معاہدہ تھا۔ہوا یہ کہ ابتدائی چند میچز کھیل کر وہ ان فٹ ہوگئے تھے،ان کے کور کے لئے محمد عامر کو لایا گیا،اب وہ فٹ ہوچکے ہیں ۔ٹی20 بلاسٹ کے 3 میچز  میں 5 وکٹیں لے چکے ہیں۔

ایسے میں پاکستان میں ان کے والد بیمار ہوگئے ہیں،جیسے ہی 19 سالہ پیسر کو اطلاع ملی تو انہوں نے کائونٹی سے اجازت مانگی ہے ،جو مل گئی ہے۔

محمد عامر کا انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ کرکٹ کے لئے بھی معاہدہ ہے۔وہ اگست میں دوبارہ انگلینڈ جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *