| | | | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ،بھارت اور آئرلینڈ کو مشکلات،چاروں میچز کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

Twitter Image

اٗئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میچز کا سلسلہ جاری ہے،ہفتہ کو دوسرے روز ایونٹ کی فیورٹ بھارتی ٹیم پہلی اننگ کی حد تک مشکلات میں دکھائی دی ہے۔متحدہ عرب امارات اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو اسکور بنانے میں مشکلات کا سامنا رہا،زمبابوے نے اچھی بیٹنگ کی ہے۔

پروویڈنس میں کھیلے جارہےگروپ بی کے میچ میں بھارت کی تگڑی ٹیم  جنوبی افریقا انڈر 19 ٹیم کے خلاف پورے اوورز نہ کھیل سکی۔19 بالز قبل صرف 232 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔کپتان یش ڈھول 82 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔پروٹیز کے میتھیو بوسٹ نے 3 وکٹیں لیں۔جواب میں جنوبی افریقا  نے 1 رن پر 1 وکٹ کھودی ہے۔

باسٹری میں متحدہ عرب امارات ٹیم  گروپ اے کے میچ میں کینیڈا کے خلاف 7 وکٹ پر 284 اسکور کرگئی۔علی نصیر نے نمایاں 73 اسکور کئے۔کینیڈا نے 7ویں اوور تک ایک وکٹ دے کر 37 اسکور بنالئے تھے۔

گروپ بی میں جارج ٹائون میں آئرلینڈ ٹیم کمزور حریف یوگنڈا کے خلاف9 وکٹ پر صرف 236 ہی اسکور کرسکی۔جشوا کوکس نے سنچری بنائی ۔وہ111 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔یوگنڈا کے 10 اوورز میں 2 وکٹ پر 26 اسکور ہوئے تھے۔

پورٹ آف سپن میں گروپ سی کا میچ زمبابوے اور پاپانیوجینی کے درمیان جاری ہے۔زمبابوے نے  کپتان ایمان الباوا کی سنچری کی مدد سے 9 وکٹ پر 321 اسکور کئے۔حریف ٹیم کے 2 وکٹ پر 27 ہی اسکور ہوئے تھے۔میچ جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *