| | | | | | |

ڈھاکا ٹیسٹ میں آج اور کل کیا ہونے والا،پاکستان نے فوری ایکشن نہ لیا تو میچ گیا

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز آج بارش کا بہت زیادہ امکان ہے۔اتفاق سےچوتھے روز تک بارش کی پیش گوئی ہے۔اس طرح ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کو اپنی پالیسی موسم کو سامنے رکھ کر وضع کرنی ہوگی۔

کرک اگین نے 24 گھنٹے قبل میچ رپورٹ میں واضح لکھا تھا کہ میچ کے دوسرے روز سے چوتھے روز تک بارش ہوسکتی ہے۔میچ متاثر ہوگا۔اب جب کہ وقت قریب آرہا ہے تو امکانات بڑھتے جارہے ہیں۔سب سے پہلے محکمہ موسمیات کو دیکھتے ہیں۔

آج اتوار 5 دسمبر کو صبح 9بجے سے 11 بجے تک بارش ہوگی۔اس کے بعد2 بجے سے شام 5 بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔اسی طرح پیر 6 دسمبر کو بھی بارش کی وقفہ وقفہ سے پیش گوئی ہے۔

اعجاز پٹیل کی تاریخی 10 وکٹوں پر ان کے 10 ساتهیوں کی کالک

یہ بات تو واضح ہورہی ہے کہ میچ کے دوسرے اور تیسرے روز کھیل ہونے کے امکانات کم ہیں۔فرض کریں کہ اگر تھوڑے ہوں یا زیادہ ہوں،یا سرے سےمیچ متاثر ہی نہ ہو تو بھی پاکستان کرکٹ ٹیم،منیجمنٹ کو یہ بات سامنے رکھ کر بیٹنگ کرنی ہوگی۔اظہر علی کے 112 بالز پر بنائے گئے 36 اسکور کی ضرورت نہیں ہے۔بنگلہ دیش جیسی کم رینک کی ٹیم کے خلاف بھی اگر بیٹنگ کا یہ پیمانہ ہے تو پھر جدید کرکٹ سے ایسوں کو کیسے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔

کرک اگین کا تجزیہ یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم محض اپنی پہلی اننگ کو ہی آخری سمجھے۔اس میں 380 سے 400 کے قریب اسکور ہوں۔یہ کم سے کم ہیں۔اس کے بعد بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کو فالو آن پر لاکر میچ جیتنے کی کوشش کی جائے۔

حالات کے مطابق ہی پلاننگ بنتی ہے۔اس کی اس لئے بھی ضرورت ہے کہ یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز ہیں،پاکستان نے اگر فائنل کا امیدوار بننا ہے تو ایک ایک پوائنٹ قیمتی ہے۔ڈرا میچ سے ایک ساتھ 8 پوائنٹس کی کٹوتی ہوجائے گی۔پاکستان کی اگلی 3 اہم سیریز ہوم گرائونڈ میں ہیں۔فائنل کی امید رکھی جاسکتی ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ بنگلہ دیشی جیسی ٹیم کے خلاف کم سے کم جارحیت سے بھرپور حکمت عملی اپنانی ہوگی۔اظہر علی جیسی اننگ نہیں چاہئے۔

ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے 2 وکٹ پر 161 ہی اسکور کئے ہیں۔پہلے روز بھی 33 اوورز کا کھیل ضائع ہوگیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *