| | |

اظہر علی کی ون ڈے میں شاندار سنچری،ٹیم کی پہلی فتح

نارتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ

ایک جانب پاکستانی اوپنر فخرزمان نے نیشنل ڈیوٹی کرتے ہوئے ایک روز قبل نیدرلینڈز میں شاندار سنچری اسکور کی ہے تو اگلے روز پاکستان کے تجربہ کار بیٹر اظہر علی نے بھی شاندار سنچری جڑ دی ہے لیکن انہوں نے پاکستان کے لئے نہیں بلکہ اپنی کائونٹی ٹیم کے لئے تھری فیگر اننگ سجائی،جیسا بی ہو،نام تو ساتھ میں پاکستان کا بھی روشن ہوا ہے۔

اظہر علی رائل لندن کپ میں ایکشن میں ہیں۔50 اوور کی ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں وہ  وورسٹر شائر کی نمائندگی کررہے ہیں،انہوں نے نارتھمپٹن شایر کے خلاف شاندار سنچری بنائی۔ان کی ہی اننگ کی بدولت ٹیم نے پہلی کامیابی اپنے نام کی ہے۔

ڈو آرڈائی ون ڈے سیریز شروع،کیویز کی بیٹنگ

ناکام ٹیم نے4 وکٹ پر 248 اسکور کئے۔ول ینگ نے 104 کی اننگ کھیلی۔جواب میں وورسٹر شائر نے ہدف 39 ویں اوور میں 4 وکٹ پر عبور کیا۔

پاکستانی تجربہ کار بیٹر اوپنر آئے۔97 بالز پر 130 اسکور کرگئے۔17 چوکے لگائے ،ایک چھکا بھی ساتھ تھا۔

اظہر علی پاکستان کے لئے صرف ٹیسٹ کرکٹ کھیلا کرتے ہیں،انگلینڈ میں عرصہ بعد 50 اوورز فارمیٹ کھیل رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *