| | |

ڈو آرڈائی ون ڈے سیریز شروع،کیویز کی بیٹنگ

برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز کی اہم ترین ون ڈے سیریز شروع ہوگئی ہے۔میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کیویز کو بیٹنگ کے لئے کہا ہے۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کے لئے نہایت ہی اہم ہے۔شکست کا مطلب ہوگا کہ 2023 ورلڈ کپ میں براہ راست انٹری ممکن نہیں ہوسکے گی۔

جیسا کہ کرک اگین نے اپنی گزشتہ سٹوری مین یہ لکھا تھا کہ اس وقت کیویز 90 پوائنٹس پر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے 80 پوائنٹس ہیں،اہم بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کی اس سرکل کی یہ آخری ون ڈے سیریز ہوگی۔

نیوزی لینڈ 10 برس بعد ویسٹ انڈیز میں آج ون ڈے کھیلے گا،کالی آندھی ورلڈکپ سے باہر

برج ٹائون میں کالی آندھی نے بالز کرنی شروع کردی  ہیں،کیوی ٹیم  پہلے بلے بازی کررہی ہے۔کین ولیمسن اور ٹرینٹ بولٹ سمیت نیوزی لینڈ کے ٹاپ پلیئرز یہ میچ کھیل رہے ہیں۔

مہمان ٹیم نے آخری اطلاعات تک 2 اوورز میں بناکسی نقصان کے 3 اسکور بنالئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *