| | | | | | |

ڈیوڈ وارنر 17 ویں بار براڈ کاشکار،سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرادیا

لیڈز،ہرارے:کرک اگین رپورٹ

ICC/Getty Images

ڈیوڈ وارنر 17 ویں بار براڈ کاشکار،سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرادیا۔سٹورٹ براڈ 17 ویں بار ڈیوڈ وارنر کاشکار کرگئے۔ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بیٹر پر ایک پیسر کا اس سے زیادہ کیا خوف ہوسکتا ہے۔ہیڈنگلے لیڈز میں آسٹریلیا نے26 رنزکی برتری کے بعد دوسری اننگ میں1 وکٹ پر 20 رنزبنالئے ہیں۔وارنر ایک رن بناسکے۔انگلینڈ آسٹریلیا کے 263 رنزکے جواب میں 237 پر باہر ہوگیا تھا۔

لیڈز ٹیسٹ،بین سٹوکس شو،انگلینڈ کوتباہی سے بچالیا،پھر بھی خسارہ

آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے سپر سکس کے آخری میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو بڑی آسانی کے ساتھ 8 وکٹوں سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے 244 رنزکا ہدف 2 وکٹ پر پوراکیا۔اوپنرزپتھم نشانکا اور کرونارتنے نے 190 رنزکا آغاز فراہم کیا۔کرونارتنے 83 اور نشانکا 104 رنزبناکر گئے۔یہ ان کی مسلسل دوسری سنچری تھی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم243 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔سری لنکا اور نیدرلینڈز ایونٹ کا فائنل 9 جولائی کو کھیلیں گے۔جب کہ یہی 2 ٹیمیں آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 کے لئے بھارت کا ٹکٹ کٹواچکی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *