| | |

بڑا اسکور کرکے بھی بھارت کو بڑی شکست،کیویز پہلا ون ڈے جیت گئے

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ

بھارت کی خوش فہمی ہوا ہوگئی،بڑے اسکور کے باوجود بڑی شکست ہوگئی۔آک لینڈ میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو  وکٹ سے شکست فاش دی۔میزبان ٹیم نے 307 رنزکا ہدف 48 ویں اوور میں صرف 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔

بلیک کیپس کی اننگ کی خاص بات یہ تھی کہ ٹام لیتھم 145 کے اسکور پر ناقابل شکست لوٹے۔انہوں نے104 بالیں کھیلیں۔19 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ان کے ساتھ کپتان کین ولیمسن  شاندار 94 رنزپر ناٹ آئوٹ لوٹے۔دونوں نے  چوتھی وکٹ پر221 رنزکی ناقابل شکست شراکت بنائی۔امرا ملک 66 رنزدے کر 2 وکٹ لے گئے۔اس کے علاوہ اندھیرا تھا۔

حارث کیوں توجہ کا مرکز،3 بڑی ٹیموں کا اعلان،صبح ون ڈے،کرکٹ کی 9 بڑی خبریں

اس سے قبل کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،اس نے7 وکٹ پر 306 اسکور کئے۔کپتان شیکھر دھون نے 72 اور شبمان گل نے50 رنزبنائے۔شری یاس ایئر نے 80 کی اننگ کھیلی۔ٹم سائوتھی اور لکی فرگوسن نے 3،3 آئوٹ کئے۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔کیوی ٹیم کی یہ کامیابی پاکستان پر کیسے اثر انداز ہوئی ہے،اس کے لئے اگلی سٹوری دیکھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *