| | | | | | | | | | | |

حارث کیوں توجہ کا مرکز،3 بڑی ٹیموں کا اعلان،صبح ون ڈے،کرکٹ کی 9 بڑی خبریں

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

پاکستان کے دورے کے لئے انگلش ٹیم میں انگلینڈ لائنز سے ابوظہبی میں شامل ہونے والے ریحان احمد کی نیوز کرک اگین 45 روز قبل اگرچہ دے چکا تھا لیکن اس کا آفیشل اعتراف کل ہوا تھا،آج انگلینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر راب کی نے انکشاف کیا ہے کہ 18 سالہ لیگ اسپنر کو پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کرنا شروع سے پلان کا حصہ تھا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل جمعہ سے ہورہا ہے۔پہلا میچ آک لینڈ میں ہوگا،جمعہ کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

شکیب الحسن بھارت کے خلاف 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کے ون ڈے اسکواڈ میں واپس آ گئے ہیں۔ یاسر علی کو بھی اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔

حسن علی نے 2023 کاؤنٹی سیزن کے پہلے چار مہینوں کے لیے واروکشائر سے معاہدہ کیا ہے۔  معاہدہ ٹی 20 بلاسٹ کے دورانیے کا احاطہ کرتا ہے.حسن نے 2022 کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے ابتدائی مراحل میں لنکاشائر کے لیے پانچ کھیل کھیلے اور  20.60 پر 25 وکٹیں حاصل کیں جن میں دو پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں، لیکن کلب نے تجدید کامعاہدہ نہیں کیا۔

سری لنکا نے  افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔  دھننجایا لکشن، کسن راجیتھا، اشین بندارا اور لہیرو کمارا کو واپس بلا لیا گیا ہے۔چمیکا کرونارتنے، نروشن ڈکویلا، نووان تھشارا، رمیش مینڈس، پراوین جے وکرما، جیفری وینڈرسے اور لاہیرو مدوشنکا کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے.

کینبرا میں جاری پنک بال وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا پرائم منسٹرالیون کے خلاف پہلی اننگ میں 7 وکٹ پر 234 اسکور کئے ہیں۔اس سے قبلپرائم منسٹرالیون ٹیم 322 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔

ابو ظہبی میں جاری وارم اپ میچ میں انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو بھی مشکلات ہیں۔پاکستان کے دورے سے قبل واحد پریکٹس میچ کے دوسرے روز انگلینڈ لائنز نے انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے خلاف 77 اوورز میں 9 وکٹ پر 412 اسکور کے ساتھ جواب دیا ہے،کیونکہ اس سے قبل انگلینڈ ٹیم نے 7 وکٹ پر 501 رنزکے ساتھ اننگ ڈکلیئر کی تھی۔حسیب حمید نے سنچری اسکور کی۔

آسٹریلیا میں پیٹ کمنز اور سابق کوچ جیسٹن لینگر میں مسائل جاری ہیں،تازہ ترین بیان میں جیسٹن لنگر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پیٹ کمنز کا احترام کرتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کیسی تقریب،آرمی چیف کی لیڈر کے لفظ کے ساتھ نصیحت

اسلام آباد تقریب میں پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں حارث رئوفبھی توجہ کا مرکز رہے،انہوں نے دلچسپ جوابات دیئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *