پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کیسی تقریب،آرمی چیف کی لیڈر کے لفظ کے ساتھ نصیحت

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے لئے بھی بڑی نصیحت آگئی ہے۔ملک کے سپہ سالار نے ایک دعوت میں کہا ہے کہ جب تک لیڈر اپنی غلطی نہیں مانتا،وہ کامیاب نہیں ہوتا۔یہ باتیں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کہی ہیں۔تقریب میں صدرپاکستان عارف علوی بھی تھے۔

یہ تقریب اور عشائیہ قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہے جانے کے لئے تھا،کیوں تھا کہ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کھیلا۔ملک کے صدر،آرمی چیف اور پی سی بی کی جانب سے اس ٹیم کی کارکردگی کو رونق بخشی گئی جو ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں  انگلینڈ سے محدود اسکور تک رہنے کی وجہ سے ہاری تھی۔ٹیم 137 اسکور کرسکی جو ٹی 20 ورلڈ کپ کے 8 ایڈیشن کے فائنل کا کم ترین اسکور بھی تھا۔اس پر کیا فائٹ ہوسکتی تھی،پھریہی ٹیم پہلے بھارت اور زمبابوے سے ہاری تھی،سیمی فائنل ناممکن سا تھا لیکن جنوبی افریقا کی نیدرلینڈز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کی وجہ سے پاکستان کو جھنگے میں راستہ ملا لیکن فائنل میں جب کوالٹی ٹیم سامنے آئی تو بیٹنگ اور ٹیم کی قلعی پھر کھل گئی۔

پاکستان انگلینڈ سیریز کے ریفری اور امپائرز کا اعلان،11 رکنی بڑا پینل

ایسے موقع پر سہارے کے لئے کہا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی عین وقت پران فٹ نہ ہوتے تو یہ ہوجاتا اوروہ ہوجاتا۔تقریب میں پاکستان کے ٹیسٹ پلیئرز بھی شامل تھے جو انگلینڈ کے خلاف  سیریز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ  نے استقبال کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *